(ایجنسیز)
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف حکومت کی مداخلت پر پشاور یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی روک دی گئی ہے۔
باچا خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے سربراہ ڈاکٹر خادم حسین نےکہا کہ پولیس کی طرف سے ان کو بتایا گیا کہ وہ سکیورٹی فراہم
نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے تقریب کا انعقاد روک دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر خادم حسین نے مزید الزام لگایا کہ صوبائی حکومت کے دو وزرا کی طرف سے یونیورسٹی انتظامیہ پر براہ راست دباؤ ڈالا گیا کہ وہ تقریب کی اجازت نہ دے اور اس سلسلے میں بعض اہم سرکاری اہل کاروں کی جانب سے ایریا سٹڈی سنٹر کے سینئیر پروفیسروں کو ٹیلی فون بھی کیےگئے۔